ماسکو : جنرل راحیل شریف نے دورہ روس کے دوران ماسکو میں دفاعی نمائش میں شرکت کی اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے مختلف اقسام کے ہتھیاروں، جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
جنرل راحیل شریف نے روس کی پارلیمنٹ کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ ڈوما کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ آزادانہ طور پر تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ اس موقع پر پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان ملٹری وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وفود کے تبادلوں کا مقصد دونوں ممالک کے جنگی تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔