بریکنگ نیوز : اہم ترین ملک میں دہشت گرد کا آتش گیر مادے سے حملے ۔۔۔ 35 مرد عورتیں اور بچے اذیت ناک طریقے سے لقمہ اجل بن گئے
کیوٹو (ویب ڈیسک)جاپان کے شہر کیوٹو کے مقامی اینیمیشن اسٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملے میں33 افراد ہلاک اور35 زخمی ہوگئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے سٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی پولیس نے بتایاکہ واقعہ میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوگیا اور اسے زخمی حالت میں حراست میں لے کر ہسپتا ل منتقل کردیا گیاہے ۔ واقعے میں ملوث شخص کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں جبکہ اس حملے کے مقاصد کا بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا انہوں نے جائے وقوعہ کے قریب زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں جبکہ بعد میں لوگوں کو کمبلوں میں لپٹے دیکھا۔
This aerial view shows the rescue and recover scene after a fire at an animation company building killed some two dozen people in Kyoto on July 18, 2019. – At least 24 people were feared dead in a suspected arson attack on the animation company in the Japanese city of Kyoto on July 18, a fire department official told AFP. (Photo by JIJI PRESS / JIJI PRESS / AFP) / Japan OUT (Photo credit should read JIJI PRESS/AFP/Getty Images)