بارسلونا(نمائندہ خصوصی)بلجیم کے دارلحکومت برسلز حملوں میں جانی نقصان پر افسوس ہواہے۔ ان خیالات کا اظہار’’ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے صدر چوہدری محمد امتیاز لوراں نے کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسو ر ہے اوراقوام عالم کیلئے خطرہ بن چکی ہے یہ کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں ہےبلکہ اب پوری دنیا کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے اور وہاں عدم استحکام کی وجہ یہی ہے مگر اس کے باوجودپاک فوج نے پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اقوام عالم پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کریں۔انہوں نے برسلز دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ہم اس دکھ کی گھڑی میں بلجیم اور یورپ کی تمام قوموں کے ساتھ ہیں۔