اسلام آباد : پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاک فضائیہ کے سربراہ نے پیر کو یہاں ’’انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز‘‘ کے زیر اہمتام معروف دفاعی تجزیہ نگار ایس ایم حالی کی کتاب ’’ڈیفنس اینڈ ڈپلومیسی‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ، ملکی دفاع کے لیے پوری طرح تیار اور چوکس حالت میں ہیں، داعش کو بھی منہ توڑ جواب دیں گے۔