پیرس (میاں امجد) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما میاں ذوالفقار جتالہ نے پشاور ائیربیس پرحملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردبوکھلاہٹ کا شکارہوچکے ہیں اوراپنی ناکامی کے آخری حربے استعمال کررہے ہیں،پاک فوج کے جوانوں اورافسروں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں،انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
جنرل راحیل شریف کا مسئلہ کشمیر اور دہشتگردی پر مؤقف قومی امنگوں کا عکاس ہے،جنرل راحیل شریف قوم کی امیدوں کا محور بن چکے ہیں،آپریشن ضرب عضب ،قومی ایکشن پلان کی تکمیل ملکی سلامتی کی ضامن ہے،بھارت کی جارحیت پر مردہ ضمیر حکمرانوں کی بزدلی اور وطن عزیز کی محب کا پردہ چاک ہو چکا ہے ،پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے، میاں ذولفقار جتالہ نے کہا کے سرکاری ادارے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو فائدہ پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہیں،کرپشن اور لوٹ مار سے جمع کیا ہوا پیسہ بے دریغ تقسیم کیا جارہا ہے۔
ان حالات میں منصفانہ اور شفاف انتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے ، الیکشن کمیشن صوبائی حکومتوں کو مداخلت سے باز رکھے ،پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات اعلان کردہ وقت او ر مکمل غیر جانبدارانہ کرائے جائیں،پوری قوم کرپشن کیخلاف احتسابی عمل کی حامی ہے،قومی دولت لوٹنے والے ملک کیلئے ناسور بن چکے ہیں ،جس ظالم کرپٹ آدمی پر ہاتھ پڑتا ہے اس جمہوریت یاد آجاتی ہے ،قوم ہرکرپشن زدہ سیاستدان کو جیل میں دیکھنا چاہتی ہے۔
میاں ذولفقار جتالہ نے حکومتی کسان پیکج کوغیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ کسان ریلیف پیکج سے صرف جاگیراروں کو فائدہ ہوگا،حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ دے،تاجروں پر ودہولڈنگ ٹیکس لگا کر ان کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے،حکمران عوام کو قربانی کا بکرا بنانیکی بجائے خود اپنی انا کی قربانی دیں ،حکومتی اخراجات میں کمی کی جائے،غیر ملکی قرضوں سے نجات حاصل کرکے قومی خود مختاری کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔حکومت آئی ایم ایف کے چنگل سے نکل کر خود انحصاری کا راستہ اختیار کرے۔