اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممنون حسین نے پریڈ کے کامیاب انعقاد اور معیار کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ پریڈ دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہے۔ ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ صدر مملکت نے مادر وطن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ صدر ممنون حسین سے مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ صدر ممنوں حسین نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری رہے گا۔ پاک فوج دہشت گردوں کا تعاقب اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک ان کا مکمل صفایا نہیں ہو جاتا۔۔