راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا۔ حملے کے وقت پاک فوج کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگا رہے تھے۔ سرحد پار سے 60 سے 70 دہشتگردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو پسپا کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3پاک فوج کے جوان شہید ہوئے۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ شہدا میں لانس نائیک علی، لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ شامل ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی جوان زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام رکاوٹوں کے باوجود سرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری رکھے گا۔ افغان سیکیورٹی فورسز اور حکام کو سرحد پر کنٹرول موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ حملہ شمالی وزیرستان کےعلاقے الوارہ میں کیا گیا۔