counter easy hit

دہشت گردوں کی ریڈ بک تیارکرنا شروع کردی ،کوآرڈینیٹرنیکٹا

Terrorists began to develop red book

Terrorists began to develop red book

اسلام آباد…….نیکٹا کے کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی ریڈ بک تیارکرنا شروع کردی ہے، دہشت گردی اور فرقہ ورانہ دہشت گردی کو الگ کر رہے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر احسان غنی نے بتایا کہ نیکٹا کے لیے ایک اعشاریہ صفر چھ ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ کے قیام کے لیے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مالی معاملات روکنے کے لیے ہرشعبے میں کاؤنٹر ٹیررسٹ فنانس یونٹ قائم کیے جارہے ہیں، دہشت گردی اور فرقہ ورانہ دہشت گردی کو الگ کررہے ہیں، ایف آئی اے کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کا ڈیٹا بنک اور ریڈ بک بھی تیار کررہے ہیں، جو کام کر رہے ہیں اس کا پھل 5 سال بعد آئے گا۔