اولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج نے ڈی جی خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے ۔ پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں نے گشت کرنے والی رینجرز کی ٹیم پر فائرنگ کی اور جوابی فائرمیں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیاہے جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے تاہم اس فائرنگ کے تبادلے میں کرنل ایوب اور سپاہی ریحام زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔دوسری جانب باجوڑ میں پاک فوج نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ۔ پاک فوج نے حساس اداروں کی رپورٹ پر تحصیل لوئی ماموند کے گاوں اماتتہ میں واقع ایک خشک دریا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا ہے جو کہ دہشتگردی کی کارروائی میں استعمال کیا جاناتھا ۔نجی ٹی وی کاکہناہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں راکٹ لانچر ، گولے ، ہینڈ گرنیڈ ، آئی ڈیز ، سفیلہ گن ، کارتوس ، بم بنانے والا ساما میزائل اور میگزین کے علاوہ خطرناک ہتھیار شامل ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہو ئے کہاتھا کہ ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفورنے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی اور کی جنگ دوبارہ نہیں لڑیں گے، یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی تھی، سرحد پار سے ٹی ٹی پی داخل ہوئی اور پھر ہم نے اسے اپنی جنگ سمجھ کر لڑا، اب کسی اور کی جنگ نہ لڑنے سے مقصد ہے کہ اپنی طرف سے ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد عناصر کا صفایا کردیا، اب ہم اپنی سرحد کو مضبوط بنارہے ہیں، اب اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑیں گے۔