اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کے استحکام کے لئے ناگزیرہے، پاکستان افغانستان کے تنازعے کے حل کیلئے مذاکرات پر یقینن رکھتا ہے لیکن پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے حق میں ہے، پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لئے مذاکرات کرانے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغانستان میں جنگجووں کے محفوظ ٹھکانے ہیں، دہشت گرد افغانستان ہی نہیں ہمسایہ ملکوں کے لئے بھی ہیں، پاکستان نے پچھلے چارعشروں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے اور اب بھی 20 لاکھ پناہ گزین پاکستان میں مقیم ہیں، افغانستان کو خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئیے جب کہ گزشتہ 35 سال سے افغانستان میں جاری جنگ سے پاکستان کے علاوہ کوئی دوسرا ملک متاثر نہیں ہوا۔