وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامی افسران دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھر پور طاقت ، آئینی اور قانونی اختیار استعمال کریں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب میں متعلقہ حکام کو ہدایت کردی کہ دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کا آخری حد تک پیچھا کیا جائے، قانون اور حکومت کی عملداری کا قیام ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہاکہ گینگسٹرز اور لشکروں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے اور محرم کے دوران فول پروف سیکورٹی کے اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ماضی میں امن وامان کو کچلا اورعوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا، وزیر اعلیٰ سے لے کر اسسٹنٹ کمشنر تک سب کو ایک پیج پر ہونےچاہئے،ہم عوام اور اللہ تعالی کے سامنے جوابدہ ہیں ،امن وامان اور گڈگورننس ہمارے اہداف ہیں۔
سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک تھے