counter easy hit

ملک میں امن کے لیے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سربراہ پاک بحریہ

 کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن کے لیے دہشت گردوں کو کیفر کردار تکپہنچائیں گے۔

Terrorists will bring infidelity to peace in the country, chief Pak Navy

Terrorists will bring infidelity to peace in the country, chief Pak Navy

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گزشتہ روزجیونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک بحریہ کے دونوں اہلکاروں کی نماز جنازہ پی این ایس شفا کراچی میں ادا کردی گئی، نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نیول چیف نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اوران سے ہمدردی کا اظہارکیا، انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع، دہشت گردی کے خاتمےکے لیے قربانی دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مٹھی بھردہشت گردوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک میں امن کے لیے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں نامعلوم افراد گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پاک بحریہ کے 2 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website