اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو معاشرے کے عزم کو کمزور کرنے میں ناکامی ہوگی۔
Terrorists will fail to weaken society’s commitment, Prime Minister
بارسلونا میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد خوف کی فضا پیدا کر کے عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں تاہم دہشت گردوں کو معاشرے کے عزم کو کمزور کرنے میں ناکامی ہوگی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسپین اور اس کے عوام طویل کثیر ثقافتی تاریخ رکھتے ہیں، اس طرح کے واقعات اسپین کے عوام کو خوفزدہ نہیں کرسکتی۔