لارڈز : لارڈز میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چار سو پانچ رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی ہے۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے نویں بڑی فتح ہے ۔ پہلی اننگز میں دو سو چوون رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی نامکمل دوسری اننگز ایک سو آٹھ رنز سے دوبارہ شروع کی اور دوسری اننگ کا ٹوٹل ، پہلی اننگز کی لیڈ کے برابر پہنچنے پر۔
یعنی دو سو چوون رنز ، دو کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کردی ۔ ڈیوڈ وارنر تیراسی رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے ۔ انگلینڈ کو جیت کیلئے پانچ سو آٹھ رنز کا ہدف ملا ، کھیل میں دو دن کے پانچ سیشنز باقی تھے لیکن انگلش بیٹسمین بھاری ہدف کے دباو ٔتلے دب گئے اور ٹیم د سیشنز بھی نہ کھیل سکی ۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم سینتیس اوورز میں ایک سو تین رنز پر ڈھیر ہوگئی ، مچل جونسن نے تین، ہیزل ووڈ اور لیون نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔