counter easy hit

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ میں ابھی کافی وقت پڑا ہے: مصباح الحق

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

لاہور : قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی جانب سے سیزن کے پہلے میچ میں شرکت کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنے میں ابھی کافی وقت پڑا ہے چھے سات ماہ بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچیں گے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے قائد کا کہنا تھا کہ تیسرے ون ڈے میں شکست کی بنیادی وجہ غلط موقعوں پر رن آوٹ ہونا بنی جبکہ سیریز جیتنے کے لیے کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا احساس کر نا پڑے گا۔

بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں متوقع طور پر شرکت کرنے والے قومی مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا تھا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ کی وجہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینا تھی تاکہ آئندہ آنے والے سالوں میں ہم دونوں فارمیٹ کی بہترین ٹیمیں بنا سکیں۔