لیڈز : انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہیڈنگلے کرکٹ گرائونڈ میں جاری ہے۔
آج میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے اپنی پہلے اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز اسکور کر لیے ہیں، ٹیم کی جانب سے ایدم لائتھ جنہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی ، وہ 107 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے اور کپتان الیسٹر کک نے 75رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے، جبکہ کیوی ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلش ٹیم کو کیویز کا اسکور پورا کرنے کے لیے مزید 97 رنز درکار ہیں اور ان کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے پہلے کیوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 297 رنز 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر آج دوبارہ شروع کی، تو ان کی پوری ٹیم 350 رنز اسکور کر کے ڈھیر ہوگئی۔