ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت شروع کر دی ہے ، ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے کیا جا ئے گا ۔
Test squad against West Indies, Selection Committee consultation
چار ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جا ئے گی ،جس کا پہلا ٹیسٹ 22 اپریل سے شروع ہو گا ۔ ٹیسٹ اسکواڈ کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت شروع کر دی ہے، ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کا کیمپ لاہور میں لگایا جا ئے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کے لئے شان مسعود ، عثمان صلاح الدین اور حسن علی مضبوط امید وار ہیں۔