دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیسٹ ٹیم کےانتخاب کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی آج کپتان مصباح الحق سے مشاورت کرے گی،ٹیم کا اعلان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔
Test squad selection for the West Indies tour
ذرائع کے مطابق ٹیم میں تبدیلیوں پر مصباح الحق سے حتمی مشاورت کی جائے گی، سلیکشن کمیٹی ٹیم میں متعدد تبدیلیوں پر متفق ہے۔ احمد شہزاد ایک بار پھر ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہوگئے، فاسٹ بولر محمد عباس بھی مضبوط امیدوار ہیں، شاداب خان کا نام بھی زیر غور ہیں،شان مسعود، حسن علی اور عثمان صلاح الدین کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے،عمران خان جونیئر کے بعد سمیع اسلم اور سہیل خان کے لیے جگہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹارگٹ میچ کھیلیں گے۔