لاہور : سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن پر دو سال کی پابندی کی سزا سنا دی گئی۔
پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹر کی ڈومیسٹک سیزن میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی انکوائری لگی ۔ تحقیقات مکمل ہونے پر رضا حسن کے خلاف دو سالہ پابندی عائد کر دی گئی۔
فیصلے کے مطابق رضا فروری دو ہزار سترہ تک کسی بھی قسم کی کرکٹ میں شمولیت نمائندگی نہیں کر سکتے۔