میکسیکن باکسر فرانسسکو ورگاس کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ان کی اگلی فائٹ خطرے میں پڑ گئی ہے۔
نیویارک: (یس اُردو) اینٹی ڈوپنگ ایجنسی واڈا نے فرانسسکو ورگاس کا ڈوپ ٹیسٹ لیا تو ان کے جسم میں ممنوعہ ادویات کی مقدار پائی گئی۔ فرانسسکو ورگاس نے وزن کم کرنے کے لیے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تھا۔ فرانسسکو ورگاس کو چار جون کو فائٹ لڑنی ہے لیکن اگر ان کا بی ٹیسٹ ٹھیک نہ آیا تو فائٹ خطرے میں پڑ جائے گی