اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر خزانہ کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں سیلز ٹیکس ری فنڈ کے معاملات زیرغور آئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت گزشتہ مالی سال کے تمام ری فنڈ ادا کرے گی۔
پہلے مرحلے میں 30 اپریل 2016ء تک کے ٹیکس ری فنڈ 23 اگست تک ادا کئے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں 30 جون تک کے ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی ہو گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔