کراچی: تھائی ایئر ویز انٹرنیشنل کے کنٹری مینیجر کانا پورن اپی نان کل نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے فضائی مسافرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
کانا پورن اپی نان کل کا کہنا ہے کہ فی الحال تھائی ایئرویز کی پرواز بنکاک سے براستہ مسقط پاکستان کیلیے آپریٹ کی جارہی ہیں اور مستقبل میں براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ مقامی ہوٹل میں تھائی فوڈ فیسٹیول کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الوقت میں کراچی اور لاہور کے لیے روزانہ پروازیں چلائی جارہی ہیں اور اسلام آباد کے لیے ہفتے میں4پروازیں چلتی ہیں۔