counter easy hit

تھائی بادشاہ کا سفر آخر، ملک میں ایک سالہ سوگ کا اعلان

Thai king's journey end, announced a year of mourning in the country

Thai king’s journey end, announced a year of mourning in the country

بنکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بادشاہ پومی پون کی میت کو لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے کو دیکھنے کیلیے کالے کپڑوں میں ملبوس ہزاروں شہری سڑک کے دونوں اطراف قطار لگائے کھڑے رہے۔

بادشاہ کی لاش کو اسپتال سے شاہی محل میں منتقل کرنے والے قافلے میں ولی عہد بھی موجود تھے، گاڑیوں کا یہ قافلہ جہاں جہاں سے گزا وہاں موجود فوجیوں نے جھک کر سلامی پیش کی۔ بادشاہ کے انتقال پر ملک میں حقیقی معنوں میں فضا سوگوار ہے اور قافلے کے راستے میں موجود لوگ رو کر اپنے دیکھ کا اظہار بھی کرتے رہے۔ تھائی حکومت نے بادشاہ کے انتقال پر ملک میں ایک سال کا سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے بادشاہ کے انتقال پر تھائی لینڈ کی ملکہ سری کت کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے، چین عوام اور اپنی طرف سے شی نے شا ہ بومی بول کے انتقال پر گہری تعزیت اور شاہی خاندان کے دیگر ارکان اور تھائی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

جمعرات کو تھائی لینڈ کے شاہی محل نے اعلان کیا تھا کہ ملک کے بادشاہ پومی پون 88 برس کی عمرمیں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ دنیا میں طویل ترین عرصے تک بادشاہ رہنے والے فرماں روا تھے جنھوں نے اپنے 70 سال دور اقتدار میں بہت سے سیاسی بحرانوں سے ملک کو نکالا۔ بادشاہ کے انتقال کے بعد تھائی لینڈ کی پارلیمان کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

بادشاہ پومی پون کے جانشین 63سالہ ولی عہد شہزادہ وجیرالونگ کورن کو عوام میں وہ پذیرائی حاصل نہیں ہے جو ان کے والد کو تھی۔ تھائی لینڈ کے قوانین کے مطابق عوامی سطح پر جانشینیکے معاملات پر بات کرنا قابل تعزیر جرم ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website