تھائی لینڈ میں قسمت کے سکے کھانے والے کچھوے نے اپنی ہی قسمت خراب کرلی۔ ‘پگی بیک’ نامی کچھوے کی کچھ دن قبل کامیاب سرجری کی گئی تھی، جس میں کچھوے کے پیٹ میں موجود 915سکے نکالے گئے تھے ۔؎
سرجری کے باوجودبلڈ پوائزننگ کے وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ رپورٹ کے مطابق کچھ دن قبل بنکاک کے ماحولیاتی ادارے میں کچھوے کو اس انداز میں تیرتا پایا گیا کہ اس کا پچھلا بایاں حصہ پانی میں زیادہ ڈوباہوا تھا۔ بعد میں کچھوے کا سٹی اسکین کیا گیا تو اُس کے پیٹ میں دھاتی اشیاء کی موجودگی کا انکشاف ہوا اور پھر ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے تمام سکے نکال لئے تھے۔ واضح رہے یہ سکے لوگ اچھی قسمت کی دعا کر کے کچھوے کے تالاب میں پھینکا کرتے تھے، جنہیں کچھوا کھا لیا کرتا تھا۔