لالہ موسیٰ(بلال منشاء بٹ )اے سی کھاریاں کے حکم پر تنویر عباس گجر TORان ایکشن سروس روڈ پر قابض رکشہ اور گاڑیوں والوں کیخلاف مدعی تجاوزات انسپکٹر علی نادر چوہدری نے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں مقدمات درج کروا دئیے تجاوزات کرنے والوں میں پرویز ولد احمد ، قوم بٹ سکنہ اسلام پورہ ، جمیل مسیح انصر مسیح سکنہ سردار پورہ ، عدیل ولد حاجی اکرم قوم مسلم شیخ سکنہ سدھاریہ ، طارق محمودولد محمود احمد قوم راج پوت ، سکنہ کریم پورہ ، اکبر علی ولد محمد اعظم قوم انصاری جھنڈے والی ، جابر اقبال ولد محمد سلطان سکنہ ڈڈھیال آزادکشمیر ، شفقت حسین ولد رحمت خاں قوم انصاری کھوار ، قیصر اقبال ولد عبدالعزیز قوم کھٹانہ سکنہ علی چک ، وقاص ولد نادر قوم کھٹانہ سکنہ علی چک ، صابر حسین ولد عنایت علی محلہ قریشی لالہ موسیٰ اور محمد شبیر ولد بشیر احمد قوم کشمیر ی سکنہ پنجن کسانہ ان رکشے اور گاڑیوں والوں کیخلاف پرچے درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔