راولپنڈی: پاک فوج نے لیگی رہنما عابد شیرعلی کے کلاس فیلو اور 12 کتابوں کے مصنف فیاض ماہی کو میگزین میں مستقل لکھاری کی پیشکش کردی ، اس کیساتھ ہی ڈی جی آئی ایس آر نے رائٹر کی خدمات کا اعتراف کرنے پر صحافی اجمل جامی کا شکریہ اداکیا۔
ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے لکھا کہ ’ فیصل آباد سے ایک رائٹر فیاض ماہی سے مل کر خوشی ہوئی ، وہ بطور رائٹر ہمارے ماہانہ شمارے کیساتھ منسلک ہوگئے ہیں، اجمل جامی کا شکریہ جنہوں نے رائٹر اورآئی ایس پی آر کو سراہا۔
یادرہے کہ عابدشیرعلی اور فرخ حبیب کے حلقے کے ریاض ماہی کئی کتابوں کے مصنف اور کرائے کے گھر میں مقیم تھے جبکہ روزی روٹی کمانے کے لیے رکشہ چلانے پر مجبور تھے۔