سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے ساتھ دینے پر سیاسی قیادت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کا شکریہ ادا کیاہے ۔
ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار اور وزیر اعلی ہاوس کے قریب واقع میران شاہ کے مزار پر حاضری دی ، جس کے بعد عشرت العباد مزار قائد پہنچے اور وہاں فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر نے ساتھ دینے پر وزیر اعظم ، صدر اور سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا ، عشرت العباد نے کہا کہ صوبے کی سیاسی قیادت اور تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور ساتھ دیا،انھوں نے کہا کہ مشکلات سامنے آئیں ان کا بھرپور انداز میں سامنا کیا، اور اپنے ملک ، صوبے اور شہر کے لئے جو کرسکا کرونگا، ۔
انھوں نے کہا کہ وہ جس پوزیشن پربھی ہونگے ۔۔ بہت سنجیدگی سے ملک کے لئے کام کرینگے ۔انھوں نے کہا کہ ان سے کسی کو کوئی گلہ نہیں اور اگر کسی کا ان سے دل دکھا ہوتو اس سے معذرت کرتے ہیں ۔
عشرت العباد نے امن وامان کے لئے جانیں دینے والوں کے لئے بھی دعا کی ۔