تھرپارکر…..غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث تھر میں مزید 2 بچے آج انتقال کر گئے ۔ صحرائے تھر میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی سول اسپتال مٹھی میں اک نومولود کا بچہ اور ایک چار ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا ۔
گذشتہ 56روز میں 175 بچے انتقال کر چکے ہیں۔ ڈیپلو،اسلام کوٹ،چھاچھرو اور نگرپارکر کےمختلف سرکاری اسپتالوں میں بھی غذائیت کی کمی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا بچوں کا علاج جاری ہے ۔