counter easy hit

تھرمیں قحط کی کوئی صورتحال نہیں،وزیراعلیٰ سندھ

Thar is not a situation of famine, CM

Thar is not a situation of famine, CM

کراچی …..وزیراعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ تھرمیں قحط کی کوئی صورت حال نہیں،اسپتالوں میں ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی دور کی جائے گی۔
بچوں کی اموات سے پیداصورتحال کاجائزہ لینےکےلیے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔جس میں فریال تالپور ،صوبائی وزراء جام خان شورو،ناصر شاہ اور سہیل سیال شریک ہوئے،اس موقع پر تھر کا دورہ کرکے آنےوالے وزرا نے اجلاس کو بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعلی ٰ کاکہنا تھا کہ تھر میں قحط کی صورت حال نہیں ہے۔ حکومت تھر کے عوام کومفت گندم فراہم کریگی، اور جلد موبائل ڈسپینسری کاآغازبھی ہوجائے گا،انہوں نے ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کودورکرنے کی ہدایت بھی کی۔تھرمیں ایک بار پھر بچوں کی اموات میں اضافہ ہوتا جارہے،اتوار کوبھی غذائیت کی کمی اوردیگربیماریوں میں مبتلا مزید 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد10 روز میں انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔بچوں کی اموات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزیر برائے امداد باہمی علی حسن ہنگورجو نے مٹھی کا دورہ کیا ،ان کا کہنا تھاکہ مقامی ریونیو کےعملے نے خشک سالی سےمتعلق غلط رپورٹیں پیش کیں جس سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری کھیہل داس کوہستانی نے بھی سول اسپتال مٹھی کا دورہ کیا۔