تھرپارکر ……تھر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا مزید 2 بچے انتقال کرگئےجس کے بعد سال کے 44دنوں میں انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد136تک جاپہنچی ہے ۔
تھر میں غذا ،اور مختلف بیماریوں میں مبتلا نومولود اور کمسن بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔مٹھی کے سول اسپتال میں آج آٹھ ماہ کی بچی اور نومولود بچہ انتقال کرگیا۔اس وقت سول اسپتال مٹھی میں 40 سے زائد بچے زیر علاج ہیں ۔ادھر ڈیپلو،اسلام کوٹ،چھاچھرو اور نگرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں بھی غذائیت کی کمی اور مختلف امراض کے باعث بیمار بچوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔