counter easy hit

تھرکول،ڈیم کی تعمیر کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج

Thar, residents protesting against the construction of the dam

Thar, residents protesting against the construction of the dam
`

تھر کول ایریا میں گاؤں کی اراضی پر ڈیم کی تعمیر کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں، ساتویں روز سے جاری دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

گائوں گورانو کے دیہاتیوں کا اسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری ہے، مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہوں نےسات روز سےاسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے دن رات دھرنا دے رکھا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کوئلہ نکالنے والی نجی کمپنی زرعی اراضیوں کے معاوضے یا متبادل کے بنا ہی زبردستی ڈیم تعمیر کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سات روز سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں ،کوئی سننے والا نہیں۔ دوسری جانب کوشش کے باوجود نجی کمپنی کے کسی ذمہ دار سے رابطہ نہ ہو سکا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website