تھر کے صحرا میں جان لیوا بیماری رانی کھیت کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران مزید10 مور مر گئے، جس کے نتیجے میں 10روز کے دوران مرنے والے موروں کی تعداد63ہوگئی ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کےذرائع کے مطابق نے ہلاک موروں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں موروں کی جان لیوا بیماری رانی کھیت مزید دیہاتوں میں پھیلتی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈیپلو کے مزید 2دیہاتوں میں 24گھنٹوں کے دوران 10مور ہلاک ہوگئے ہیںجبکہ متاثرہ دیہات میں درجنوں مور بیمار ہیں ۔ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر اشفاق علی میمن کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے پاس ادویات اور ڈاکٹر نہیں ہیں ، گزشتہ 7 سال سے کوئی بجٹ بھی نہیں ملاہے ، محکمہ پولٹری سے ڈاکٹر بھجوانے کے لئے کہا ہے۔