تھر پارکر………تھر پارکر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض میں مبتلا مزید 4 بچے انتقال کر گئے، روا ں سال کے 51 روز میں 168 بچے انتقال کر چکے ہیں۔
صحرائے تھر میں بچوں کے انتقال کا سلسلہ نہ رک سکا، تھر پار کر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں مزید 4 بچے انتقال کر گئے ہیں ، انتقال کرنے والوں میں ڈیرو دل کاایک سال کا بچہ اور 9 ماہ کی بچی جبکہ گائوں خارڑو شاہ کاایک سالہ بچہ اور ڈیپلو کے ایک گائوں کی 15 دن کی بچی شامل ہیں۔