تھرپارکر….تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض کے باعث آج مزید ایک بچہ انتقال کرگیا۔
تھر کے صحرا میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا،غذائیت کی کمی کے باعث آج سول اسپتال مٹھی میں ایک بچہ انتقال کرگئے ۔رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 184 ہوگئی ہے،اس وقت سول اسپتال مٹھی میں 46 بچے زیر علاج ہیں ۔