ضلع تھرپارکر میں ڈینگی وائرس پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا،24گھنٹوں کے دوران مزید 8 افرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
صحرائے تھر میں ڈینگی کامرض پھیلتا ہی جا رہا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق مٹھی چھاچھرو اور اسلام کوٹ میں مزید 8افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں روزانہ درجنوں افراد ڈینگی کے شبہے میں لائے جا رہے ہیں گزشتہ 62دنوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد213ہو گئی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متاثرہ دیہات میں مچھر مار اسپرے نہیں کرایا گیا جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر چندر گومانی کا کہنا ہے کہ سول اسپتال مٹھی میں ڈینگی وارڈ قائم کیا جا چکا ہے ۔