مٹھی (یس ڈیسک) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ ابھی تھما نہیں تھا کہ ایک اور آفت نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے یہ آفت مختلف وبائی امراض کی شکل میں نمودار ہوئی ہے۔
دوسری جانب متاثرین میں امدادی گندم کی تقسیم کا کام بھی انتہائی سست روی کا کا شکار ہے۔
بدھ کو غذائی قلت کا شکار مٹھی کے گاؤں جڑھیار کا3 روزہ بختیار سومرو، ڈیپلو کے گاؤں گبھن میں2 روز کا اعجاز نھڑیو، گاؤں کیہریو میں 2 سال کا بچہ عبدالمنان کپری دم توڑ گیا۔
سول اسپتال مٹھی سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں 60 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔