تھرپارکر (یس ڈیسک) تھرپارکر میں غذائی قلت اور قبل از وقت پیدائش کے باعث آج مزید دو بچے انتقال کر گئے جس کے بعد رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔
دونوں بچے سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں 22 روز اور 2 روز کے درمیان ہیں۔
اس ماہ قبل از وقت پیدائش اور غذائی قلت کے باعث مختلف امراض میں مبتلا مرنے والے بچوں کی تعداد43 ہو گئی ہے۔