counter easy hit

تھر، غذائی قلت، رواں ماہ مرنیوالوں کی تعداد 35 ہو گئی

Tharparkar

Tharparkar

تھرپارکر (یس ڈیسک) تھرپارکر میں آج مزید دو بچے انتقال کر گئے۔ رواں ماہ مرنیوالوں کی تعداد 35 ہو گئی۔

تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں 4 سال کی بچی لیلہ مبینہ طور پر غذائی قلت سے بیماری کا شکار ہو کر زیر علاج تھی جو آج انتقال کر گئی۔

اسلام کوٹ کے گاؤں آرنیارو میں بھی نومولود بچہ خالق حقیقی سے جا ملا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رواں ماہ تھرپارکر میں مبینہ غذائی قلت اور قبل ازوقت پیدائش کے باعث مرنیوالے کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔