counter easy hit

تھرپارکر: غذائی قلت کے باعث مزید چار بچے دم توڑ گئے

Tharparkar: Four more

Tharparkar: Four more

ضلع بھر کے ہسپتالوں میں 295 بچے زیر علاج ہیں جبکہ 51 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 179 ہو گئی ہے
تھرپارکر (یس اُردو) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بیماریوں سے ایک روز میں چار بچے دم توڑ گئے ، غذائی قلت کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ۔
تھرپارکر کے ضلع میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ، آج بھی چار بچے غذائی قلت کے باعث بیماریوں سے ابدی نیند سو گئے ۔ سینکڑوں بچے ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں ،آج دم توڑنے والوں میں ڈیپلو کے رہائشی غفار نہڑی کی بیس سال کی بیٹی جمیلہ ، ننگر پارکر کا ایک سال کا فاروق، ایک سال کا وسیم اور نو ماہ کی حسینہ شامل ہے ۔ضلع بھر کے ہسپتالوں میں 295 بچے زیر علاج ہیں جبکہ 51 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 179 ہو گئی ہے ، ضلع کی متعدد ڈسپنسریاں عملے اور ادویات کی کمی کے باعث بند پڑی ہیں ، ضلع میں غذائی قلت کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ سرکاری گوداموں میں گندم کی ہزاروں بوریاں سڑنے لگی ہیں۔