counter easy hit

تھر میں حکومتی غفلت کے سبب مزید 3 ننھی کلیاں مرجھا گئیں

Tharparkar Hospital

Tharparkar Hospital

مٹھی (یس ڈیسک) سندھ حکومت کی غفلت کے باعث تھر میں مزید 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

سندھ کے قحط زدہ ضلع تھرپارکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں آج بھی مزید 3 بچے دم توڑ گئے۔ جس کے بعد رواں برس ضلع بھر میں غذائی قلت اور صحت کی بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 104 ہوگئی جن میں 101 بچے شامل ہیں۔

دوسری جانب ضلع میں سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی مفت فراہمی کے عمل میں بھی بے قاعدگی کی وجہ سے صورت حال مزید سنگین ہو گئی ہے۔