تھرپارکر (یس ڈیسک) تھر میں غذائی قلت کے شکار مزید 3 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 641 تک پہنچ گئی۔
تھرپارکر کی تحصیل مٹھی کے سول اسپتال میں صبح سویرے 2 بچے دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ تحصیل چھاچھرو کے اسپتال میں بھی ایک کمسن بچہ چل بسا۔
جس کے بعد رواں ماہ غذائی قلت کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی اور رواں سال یہ تعداد 641 تک پہنچ چکی ہے۔