تھر پارکر……تھر پارکر میں غذائیت کی کمی نے ایک اور بچے کی جان لے لی جس کے بعد پانچ دن میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض میں مبتلا ہو کر مرنے والے بچوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ننگر پارکر میں گاؤں ساکری سے تعلق رکھنے والا ایک سالہ بچہ ڈیون کمار غذائیت کی کمی کا شکار ہو کر چل بسا جس کے بعد جنوری کے ابتدائی پانچ دنوں میں مرنے والے بچوں کی تعداد دس ہو گئی ہے ۔ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اور دوائیوں کی کمی سے بھی مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے