counter easy hit

تھرپارکر: پیٹ کے امراض نے وبائی شکل اختیار کرلی،50 بچے متاثر

Tharparkar: established

Tharparkar: established

تھرپارکر……تھرپارکر کے دیہات میں پیٹ کے امراض نےوبائی شکل اختیار کرلی،اسلام کوٹ میں لائے جانےوالے متاثرہ بچوں کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی۔تھر پارکر کے مختلف دیہات میں پیٹ کے امراض نے وبائی شکل اختیار کر لی، گزشتہ 2 روز کے دوران اسلام کوٹ کے سرکاری اسپتال میں پیٹ کے امراض میں مبتلا لائے جانے والے بچوں کی تعداد 50 سے زائد ہو گئی ۔اسلام کوٹ سے پیٹ کے امراض میں آنے والے تمام متاثرین بچے ہیں، صرف چونائی گاؤں کے30 سے زائد بچوں کو اسپتال لایا جاچکا ہے، مریض بڑھنے کے باعث اسپتال میں جگہ کم پڑگئی ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کےمطابق مریضوں کا علاج جاری ہے اوراسپتال میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔