counter easy hit

بگٹی قتل کیس کا فیصلہ سمجھ سےبالاتر ہے ، وکیل جمیل بگٹی

, lawyer Jamil Bugti

, lawyer Jamil Bugti

کوئٹہ……اکبر بگٹی قتل کے صاحبزادے جمیل بگٹی کے وکیل نے بگٹی قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے فیصلے پر عدم اعتماد ظاہر کیا ہے ، جبکہ پرویز مشرف کے وکیل نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر آفتاب شیرپاؤ کہتے ہیں کیس آج منطقی انجام کو پہنچ گیا ۔
بگٹی قتل کیس میں بریت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد عدالت کے باہر میڈيا سے گفت گو میں ، کیس کے مدعی جمیل بگٹی کے وکیل نے فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ فیصلہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے ۔پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے کہاکہ یہ فیصلہ ہم سب کے مل جل کر رہنے کے لیے بہت بہتر فیصلہ ہے ۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ نے کہاکہ آج یہ کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا ۔