ٹھٹھہ………ٹھٹھہ میں مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 16 افراد کی حالت خراب ہوگئی ۔
ٹھٹھہ کے علاقے پیر جو گوٹھ میں مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 16 افراد کی حالت خراب ہوگئی ، متاثرہ افراد کو سول اسپتال مکلی منتقل کردیاگیا ہے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔