ٹھٹھہ ……گلاب کی دلکش رنگت، نازک پنکھڑياں اور خوشبونے اسے پھولوں کا بادشاہ بنایا ہے۔سندھ کے بیشتر شہروں میں گلاب کے باغات ہیں لیکن ٹھٹھہ کے گلاب کی شان ہی کچھ اور ہے۔گلاب کا موسم ہو اورویلنٹائین کی آمد ایسے میں ٹھٹھہ کے گلاب کے باغات محبت کرنے والوں کوخوب لبھاتے ہیں ۔ بگھاڑ موری، دڑو، جھمپیر ، ساکرو اور گھوڑا باری، ٹھٹھہ کے وہ علاقے ہیں جہاں بہترین اور اعلیٰ قسم کے گلاب کے پھولوں کے باغات ہیں۔گلاب کے پھول کو اگر سورج نکلنے کے بعد توڑا جائے تو یہ جلد مرجھا جاتے ہیں۔ اسی لیے مالی منہ اندھیرے ہی باغ میں پہنچ کرایک ایک گلاب کو بڑے پیار سے توڑتے ہیں ۔ شبنم کی نمی سے بھرے تازہ گلاب کے پھولوں کو بوروں میں رکھتے ہوئے اس بات کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے کہ اس کی پنکھڑیاں نہ ٹوٹنے پائیں۔خوشی ہو یا غم یا پھرہومحبت کا اظہار گلاب کے پھول ہررنگ میں ساتھ نبھاتے ہیں ۔ ویلنٹائن ڈے تو سرخ گلاب کے بغیر ادھورا ادھورا لگتا ہے۔