لندن…….جیسے فن کسی کی میراث نہیں ہوتا ویسے ہی مہارت حاصل کرنے کے لئے بھی عمر کی کوئی قید متعین نہیں ہوتی۔برطانیہ سے تعلق رکھنی والی 10سالہ بچی موسیقی میں اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کے باعث برطانیہ کی سب سے کم عمر موسیقار بن گئی ہے۔ایلما نامی یہ ذہین بچی صرف دو سال کی تھی جب نہایت مہارت سے پیانو بجانا جبکہ تین سال کی عمر میں وائلن بجانے کی پریکٹس بھی شروع کر دی تھی۔موسیقی کی شوقین یہ ننھی بچی پیانو اور وائلن کا استعمال کر تے ہوئے ایسی شاندار دھنیں ترتیب دیتی ہے کہ درو دیوار سُروں سے گونج اٹھتی ہیں۔