پچیس جولائی منافقت، جھوٹ، تھانہ کچہریوں کی سیاست کا یوم احتساب ہوگا ووٹر بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے جائیں. قومی انتخابات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات مہیا کرنے پر آرمی کے مشکور ہیں، پاکستان عوامی لیگ کے این اے 62 سے امیدوار اصغر علی مبارک ایڈوکیٹ
راولپنڈی: (پریس ریلیز) پاکستان عوامی لیگ حلقہ قومی اسمبلی این اے 62 راولپنڈی کے نامزد امیدوار اصغر علی مبارک نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے جنگ کے بعد قومی انتخابات اہم مرحلہ ہوتا ہے جب قوم کا ہر فرد براہ راست فوج کی جانب سیکیورٹی کیلئے دیکھ رہا ہوتا ہے فوج کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے پاکستان میں امن و امان بحال ہوا پاکستان آرمی نے ہر آزمائش کی گھڑی میں ملک و قوم کیلئے لازوال قربانیاں دیں پیرودہائی راولپنڈی میں سابق امیدوار قومی اسمبلی بابو چوہدری حمید کے زیراہتمام کارنر میٹینگ سے خطاب میں اصغر علی مبارک نے کہا کہ ووٹر محفوظ ہیں بلاخوف و خطر ووٹ ڈالنے جائیں اور پچیس جولائی کو ہاکی کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں اصغرعلی مبارک امیدوار پاکستان عوامی لیگ حلقہ قومی اسمبلی این اے 62 راولپنڈی نے کہا کہ قومی انتخابات کے موقع پر ووٹرز پر فول پروف سیکورٹی انتظامات مہیا کرنے پر آرمی کے سربراہ جنرل آصف باجوہ کے مشکور ہیں جنہوں نےعوام کو قومی انتخاب کے موقع پر مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ملک بھر میں تمام پولنگ فوجی دستے تعینات کردیئے ہیں، انہوں نے کہا امن دشمن خوف و دہشت کی فضا پیدا کرکے مذموم مقصد کی تکمیل چاہتے ہیں عوام متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کو ووٹ کی پرچی سے مسترد کردیگی قومی انتخابات کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات مہیا کرنے پر آرمی کے سربراہ جنرل آصف باجوہ کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ پچیس جولائی منافقت، جھوٹ، تھانہ کچہریوں کی سیاست کا یوم احتساب ہوگا