احتساب عدالت : احتساب عدالت کی جانب سے 29 صفحات اور127سوالات پر مشتمل سوالنامہ نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹین صفدر کو بھجوادیاگیا۔ سوالنامے میں عدالت نےتمام ملزمان سےدرست تاریخ پیدائش بھی پوچھ لیں۔ سوال نامہ میں نوازشریف سے پوچھا گیا ہے کہسپریم کورٹ میں اپنے دفاع میں پیش کی گئی دستاویزات کے حوالے سے کیا کہیں گے؟جے آئی ٹی میں اپنے دفاع میں پیش کی گئی دستاویزات کے بارے میں کیا جواب ہے؟آپ پر الزام ہے آپ کی جائداد اور اثاثوں میں مطابقت نہیں اس حوالے سے آپ کے پاس دفاع میں کچھ ہے؟آپ پرالزام ہے یہ جائدادیں پبلک آفس ہولڈ کرتے ہوئے کرپشن کے پیسے سے بنائیں آپ کے پاس دفاع میں کچھ ثبوت ہیں؟سوالنامے میں مریم نوازسے پوچھاگیاہے کہالزام ہے کہ آپ نے جے آئی ٹی کے سامنے جعلی دستاویزات پیش کیں؟الزام ہے آپ کی طرف سے جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی تھی؟عدالت نے تینوں ملزمان سے کئی مشترکہ سوال بھی پوچھے۔رابرٹ ریڈلے کی گواہی پرآپ کا کیا موقف ہے؟عدالت نے واجد ضیاء کے بیان سے متعلق بھی سوالات پوچھے ہیں۔الزام ہے کہ گلف سٹیل ملز کے پچیس فیصد شیئرز کی فروخت کے معاہدہ کا وجود نہیں؟واجد ضیاء کے شواہد کے مطابق قطری خطوط افسانہ تھے، آپ کیا کہتے ہیں ؟آپ اپنے دفاع میں کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ آپ اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنا چاہتے ہیں؟کیا یہ بات درست ہے کہ آپ ان عوامی عہدوں پر تعینات رہے؟الزام ہے کہ آپ نیلسن اورنیسکول کی ملکیتی جائیداد کے بے نامی دار ہیں، کیا کہیں گے؟الزام ہے کہ لندن فلیٹس انیس سو ترانوے سے آپ کے قبضے میں ہیں، کیا یہ بات درست ہے؟شریف فیملی کےخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کل پھر ہو گی۔