کراچی……کراچی میں 4روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان انجمن ہلال احمر کے دفتر میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغازکیا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 4 روزہ پولیو مہم کے دوران 21 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم 18 فروری تک جاری رہے گی جس کے دوران 5ہزارسےزائدرضاکاربچوں کوانسدادپولیو کے قطرے پلائیں گے جبکہ 6 ہزارکےقریب سیکیورٹی اہلکار رضاکاروں کو تحفظ فراہم کریں گے۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے بھی پولیس کو پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔